ایدھی صاحب بقید حیات اور صحت مند ہیں

Edhi

Edhi

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت کے حامل سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالستار ایدھی اپنی بیماری سے متعلق اطلاعات اور افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ڈان نیوز ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں عبداستار ایدھی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سازشی عناصر گزشتہ چند برسوں سے ان کی بیماری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، جن کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اور ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی سیکریٹیریٹ کی ایک رکن نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی طعبیت سے متعلق تمام اطلاعات اور افواہیں سراسر غلط ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا عبدالستار ایدھی اس وقت اپنی فلاحی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنے گھر میں ہیں اور ان کی طعبیت مکمل طور پر ٹھیک ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ عبداستار ایدھی کی طعبیت خراب ہے اور وہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں زیرِعلاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مسسلسل عبدالستار ایدھی سے رابطہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو روز قبل بھی کچھ ٹی وی چینلز اور لوگوں نے انہیں فون کیا تھا اور ہم نے اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور موبائل فون کے ذریعے پھیلائی جانے والے ان افواہوں کی ترید کی تھی۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہفتے کے روز اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک پریس ریلیز بھی جاری کردی جائے گی۔ تاہم مسسلسل کوششوں کے باوجود خود عبدالستار ایدھی سے براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔