ای ڈی او ہیلتھ، ڈینگی کے نام پر بدترین لوٹ مار، پی ایف پی کا احتجاجی مطاہرہ

PFP

PFP

قصور : ای ڈی او ہیلتھ، ڈینگی کے نام پر بدترین لوٹ مار، پی ایف پی کا احتجاجی مطاہرہ، سخت نعرے بازی، کام چور اور نااہل ڈاکٹر طارق مسعود کو ٹرانسفر کیا جائے، قصورڈینگی کیس کنفرم، شہریوں کو طبعی سہولیات فراہم کرنے خواتین کا ماتم، وزیراعلی پنجاب ایکشن لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے ضلعی کنوینےئر بابا ظفراللہ رضا، ٹریڈونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمودالہی چشتی،سٹی نائب عمران آفتاب ، جنرل سیکرٹری رانا سعید قادری ،جوائنٹ سیکرٹری حافظ غلام مرتضی ،فنانس سیکرٹری جاوید اسحاق ودیگر کی قیادت میں وڈانہ کی رہائشی45سالہ خاتون کو ڈینگی بخارکا کنفرم کیس سامنے آنے ،ڈینگی آگاہی واک و سیمینار فوٹو سیشن تک محدودکرنے ،سپرے نہ کرنے اور ڈیزل وپیٹرول کی مدمیں لاکھوں روپے کی ہیرپھیر کرنے پرکام چور اور نااہل ڈاکٹر طارق مسعود ای ڈی او ہیلتھ قصور کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مقررین نے الزام لگایا کہ محکمہ صحت میں ڈینگی کے نام پر بدترین لوٹ مارجاری ہے ، کرپٹ ای ڈی او ہیلتھ روزانہ نجی کاموں میں سرکاری گاڑی استعمال کر رہا ہے۔

ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر روزانہ شام کے اوقات میں اوکاڑہ کے قریب اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں جانا اور عطائی ڈاکٹروں سے رشوت وصولی اس کامعمول ہے ،میڈم نسیم ،چوہدری محمودالہی چشتی نے کہا کہ وڈانہ میں ڈینگی کی موجودگی ای ڈی او ہیلتھ کی نکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی پنجاب ،مشیرصحت پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، کمشنرلاہورڈویثرن اس بدنام زمانہ کرپٹ ای ڈی او ہیلتھ قصور کوغفلت کے مرتکب ہونے پر سخت کاروائی کرے جبکہ ڈی جی انٹی کرپشن،محکمہ نیب، پاکستان فلاح پارٹی کی درخواست پر ڈاکٹر طارق مسعود پرمقدمہ قائم کرکے اسے گرفتار کرے اور حکومتی وسائل برامد کئے جائیں۔