ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید احمد خاں کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) خسرہ سے بچاومہم مقامی میرج ہال میں ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید احمد خاں کی زیر صدارت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخارا حمدچیمہ تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ماہرین نے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک بیماری ہے اور 2012-13ء میں خسرہ دباؤ کی صورت میں سامنے آئی تھی جس میں پورے پاکستان میں بیس ہزار سے زیادہ بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے اور پچاس ہزار بچے ہلاک ہوگئے تھے اس لیے یہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہخسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری محکموں، سیاسی قیادت، اساتذہ، معاشرے کے دیگر تمام حلقے اور خصوصاً والدین اپنے بچوں کو خسرہ کے خلاف مدافعتی ٹیکے لگوانے پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کریں تاکہ ایک صحتمند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین، اوردیگر نے خسرہ کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک اورجان لیوابیماری ہے اور اس کی ویکسین ہونے کے باوجود لوگ اس سے استفادہ حاصل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خسرہ کے بارے میں عوام الناس کو شعور و آگہی دینے، اس سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور بے بنیاد افواہوں کے سدباب کیلئے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

سیمینارمیں خسرہ کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے اراکین کے ساتھ عزم کا اظہار کیا گیا۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ 6 ماہ سے لیکر دس سال تک کی عمر تک ٹیکہ لگانا ہے اوردوردرازعلاقوں میں سنٹرز قائم کرکے ٹیموں کی صورت میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔