ای ڈی اوز ہیلتھ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سکور کارڈ متعارف کرایا جائیگا

Khawaja Salman Rafique

Khawaja Salman Rafique

لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ کے تحت ہر ای ڈی او ہیلتھ کی کارکردگی جانچنے کے لئے سکور کارڈ متعارف کرایا جارہاہے ۔انہوں نے یہ بات ای ڈی اوز ہیلتھ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت رواں سال ڈینگی کا مرض وبا نہیں بن سکا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ کارکردگی جانچنے کے لئے جو سکور کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے اس کے تحت کارکردگی کے لحاظ سے سر فہرست 5 اضلاع کے ای ڈی اوز کو کیش ایوارڈ جبکہ خراب کارکردگی والے ای ڈی اوز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں ترقی کے لئے بھی روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ نے 7500 سے زائد نئی اسامیاں فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔