پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں وِزارت عظمی کے لیے ایدوآر فیلپ کو منتخب کیا گیا ہے۔ فرانس کے صدارتی محل الیزے پیلس کے جنرل سیکرٹری کے بقول صدر ایمانوئیل ماکروں نے قدامت پسند فیلپ کو اس عہدے کے لیے چنا ہے۔
46 سالہ فیلپ کا تعلق صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے فرانسوا فیوں کی جماعت ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ وہ اس سے قبل فرانس کے شمالی بندرگاہی شہر ’لے ہافرے‘ کے میئر ہونے کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی بھی رہے ہیں۔
ماکروں جون میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک بڑا سیاسی اتحاد تشکیل دینے کی کوششوں میں ہیں۔