تعلیم کے حصول کے ساتھ جدید تحقیق پر توجہ دی جائے، ڈاکٹرز معاشرے کا اہم ستون ہیں۔ ڈاکٹر سلمان فریدی

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے طبی تعلیم سے منسلک ہونے والے نئے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ طبی تعلیم کا حصول نہایت ذمہ داری کے ساتھ حاصل کریں تعلیم کے ساتھ جدید تحقیق سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہاکہ درست سمت کا تعین کرکے ہی ہم مستقبل میں اہم مقام حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں اپنی تعلیم کے حصول کو ممکن بنا ئیںان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے کے موقع پر کالج کے نئے آنے والے طلباء و طالبات میں وائٹ کورٹ کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے سنیئر گورنر باڈی کے ممبران ،ہسپتال و کالج کے اساتذہ و ممبران اورلیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات ،والدین نے شرکت کی ڈاکٹر سلمان فریدی نے تقریب سے خطاب کرتے مزید کہا کہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج مختصر مدت میں میڈیکل کے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک مثالی درس گاہ بن چکا ہے اب نئے طلباء و طالبات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار سے مادر علمی کا نام روشن کریںانہوں نے اپنی جانب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے نئے طلباء وطالبات کو مکمل تعاون کا یقینی دلا یا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے نئے میڈیکل اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کا حصول دور جدید کے لئے انہتائی ضروری ہے طب کا شعبہ ایک وسیع شعبہ ہے جو دور جدید میں مزید وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جائے گا انہوں نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج طبی تعلیم کے فروغ میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے انہوں نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے نئے طلباء و طالبات سے کہا کہ شعبہ طب سے منسلک ہونے کا آج کا اُن انتخاب مستقبل میں اُن کے صحیح سمت میں تعین کے لئے اہم فیصلہ ثابت ہوگا پرنسپل پروفیسر امیر علی شورو نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے تقریب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے نئے طلباء و طالبات سے حلف اور اُن میں وائٹ کورٹ تقسیم کیا گیا۔