لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ان کا حق ضرور دلائے گی ۔وزیراعلی شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اسکول ریفارم روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 14 اگست سے انرولمنٹ مہم شروع کی جائے گی۔
5 سے 9 سال کی عمر کے بچوں کا اسکول میں داخلہ یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو اسکول میں لانا بڑا چیلنج ہے ،والدین کو بھی اپنے بچوں کو اسکول بھجوانے کی ترغیب دینا ہو گی، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موثر میکینزم، لگن اور جذبے سے کام کر اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، اجلاس میں برطانوی ماہرین تعلیم کی ٹیم بھی موجود تھی۔