لاہور: تعلیم وصحت پر بنائی گئی (این جی او) ایجوکیشنل اینڈہیلتھ فائونڈیشن(رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس زیرصدارت چئیرپرسن سندس قمر منعقد ہوا۔
اجلاس میں ENHFکے صدرقمرعباس اورایم اے تبسم بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی تعلیم وصحت کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا آغازکیا جائیگا ،ENHF کی چئیرپرسن سندس قمر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں جہاں صحت وتعلیم کی سہولیات میسرنہیں ان علاقوں میں ایجوکیشنل اینڈہیلتھ فائونڈیشن(رجسٹرڈ)کے زیرانتظام سکولز، ڈسپنسریاں کھولی جائینگی۔
تاکہ غریب بچوں کے لئے صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لاہور کے پسماندہ علاقوں میں بھی غریب بچوں کی تعلیم اور صحت کے لئے سکولزاور ڈسپنسریاں کھولی جارہی ہیں۔