تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا : ضمیر جعفری مرکزی سیکرٹری تعلیم

لاہور (پ ر) مرکزی سیکرٹریٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا زیلی ادارہ باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ کے اراکین کا اہم اجلاس مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم ضمیر جعفری نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علمی میدان میں طلبا کی ہر قسم کی معاونت کی جائے گی ا نہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور ہر طرف درندگی و جہالت چھاہوئی ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں۔

انہیں دنیا میں ترقی یافتہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اجلاس میں طے پایا کہ سال نو میں یونیورسٹی طلباء کے داخلہ میں بھرپور معاونت بھی کی جائے گی۔ ضمیر جعفری نے کہا طلباء کے حقوق کی جنگ کیلئے آئی ایس او اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ تعلیم آئی ایس او کی اولین ترجیعات میں شامل ہے آئی ایس او کو یہ طرہ امتیاز حاصل ہے کہ ہمیشہ سے طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔

Educational

Educational

Educational

Educational