ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہر وال میں سالانہ امتخانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد۔ سپیشل بچوں نے ٹیلبوپیش کر کے حاضرین کو حیران کر دیا ۔تفصیل کے مطابق المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہر وال میں سالانہ امتخانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس رنگا رنگ تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیلبوپیش کر کے حاضرین کو حیران کر دیا ۔تقسیم انعامات کی اس خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر کھاریاںبرگیڈئیر صادق راہی تھے ۔جبکہ المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید مدثر حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر کھاریاںبرگیڈئیر صادق راہی نے کہا کہ سپیشل بچے اللہ تعالی کی ایک نعمت ہیں۔
جن جن افراد کے ہاں سپیشل بچے ہیں اللہ تعالی نے ان کے کاروبار اور مال میں بے پناہ اضافہ فرماتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جیسے بے لوث ادارے کی تعمیر سے علاقہ بھر کے سپیشل بچے مستفید ہو رہے ہیں ۔یہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ سپیشل بچوں نے آج جس طرح ٹیبلو پیش کئے ہیں ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے یہ بچے سپیشل بچے نہیں بلکہ صحت مند بچے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر سالانہ امتخانات مین کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس تقریب میں عمران خان چیف ایگزیکٹیو کنٹونمنٹ بورڈ ۔ڈی ایس پی شاہد نوازلالہ موسی ۔زاہد حمید ۔شیخ جاوید یوکے ۔سلیم چوہدری فرانس ۔صوفی اقبال فرانس ۔نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ انیتہ فزیو تھراپی لیب کا افتتاح کیا ۔مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر کھاریاںبرگیڈئیر صادق راہی نے المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے لئے 50ہزار روپے کا عطیہ دیا۔
عمران خان چیف ایگزیکٹیو کنٹونمنٹ بورڈ ۔ڈی ایس پی شاہد نوازلالہ موسی ۔زاہد حمید ۔شیخ جاوید یوکے ۔سلیم چوہدری فرانس ۔صوفی اقبال فرانس نے نئے کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید مدثر حسین شاہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے آزاد کشمیر کے علاقہ برنالہ میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔جہاںالمدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہر وال کی طرح سپیشل بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔