بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب

 Meeting

Meeting

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزبارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔