لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر 2013 تک تعلیم کے حوالے سے جو ٹارگٹ تھا پورا کر لیا۔ 2015 تک 5 سے 9 سال کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہو گا۔
لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال میں صوبے کے 30 ہزار ٹیچرز کو انگلش لینگوئج کورس کرائے جائیں گے جس سے معیار تعلیم بہتر ہو گا۔ برطانوی حکومت اس مہم میں پنجاب حکومت کا ساتھ دے گی۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کو دور کیا جائے۔