بھکر (جیوڈیسک) بدچلنی کے شبہ پر نوجوان نے حقیقی بہن کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق خانسر ڈیرہ پٹھانوالہ کے رہائشی مظہر کو اپنے بہن ( س) کے بارے میں شک تھا کہ اس کے کسی کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں اس نے کئی بار منع کیا لیکن باز نہ آنے پر گزشتہ روز گولیاں مار دیں۔
بھکر پولیس نے مقتولہ کے باپ غلام رسول کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔