تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گلبرگ (میل) سید نوازش علی شاہ جیلانی کا صدر مدرسین کے ہنگامی اجلاس ے خطاب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیجوہو کی ہدایت پر سرکاری اسکولوں میں قومی داخلہ مہم شروع کرنے کے حکم کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع کو اس سلسلے میں آزمائشی طور پر منتخب کیا گیا ہے کراچی میں ضلع وسطی کا انتخاب کر کے داخلہ مہم شروع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گلبرگ (میل) نے صدر مدرسین کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ دہلی اسکول کریم آاد میں طلب کیا قومی داخلہ مہم کے سلسلے میں سید نواز علی شاہ جیلانی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کو ضلع وسطی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نواز علی شاہ جیلانی نے صدر مدرسین کو اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ اس سلسلے میں صدر مدرسین طلباء کے ہمراہ اسمبلی کے بعد علاقے میں تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں قومی داخلہ مہم کے نتائج کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیاں اسکولوں کے دورے کریں گی اور کم انرولمنٹ والے اسکولوں سے زائد اساتذہ کو سبکدوش کر کے زیادہ انرولمنٹ والے اسکولوں میں تعینات کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ 30 طلبہ پر ایک ٹیچر کی تقرری کیلئے سیکریٹری تعلیم نے قلم نامہ جاری کیا ہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے یوسی سطح پر چیئرمینوں سے تعاون حاصل کرنے پر بھی زور دیا اجلاس کے آخر میں انہوں نے اساتذہ کے زیر التواء ٹائم اسکیل اور ٹیچنگ الائونس کی بحالی کا بھی اعلان کرتے ہوئے فوری فائلیں جمع کرانے کی ہدایات دی ہیں ۔