خضدار ( نامہ نگار) محکمہ تعلیم بلوچستان کے کردار پر سوالیہ نشان ، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ پائی پائی کیلئے ترس گئے،دکانداروں نے کھاتے بند کردیئے۔ اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ اب مزدوری کے رہے اور نہ ملازمت کے، ضلع خضدار کے اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن بلوچستان میں NTS نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ضلع خضدار کے اساتذہ تین ماہ سے جبکہ دیگر اضلاع کے کم پیش پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ملازمت سے قبل وہ کسی متبادل ذرائع سے کچھ کماسکتے تھے لیکن اب وہ سرکاری کھاتے میں آکر اِدھر کے رہے اور نہ اُدھر کے۔ جبکہ سرکاری کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔
افسران اپنے دیگر امور نمٹانے میں مصروف عمل ہیں ۔ متاثرین میں ضلع خاران، خضدار، قلات مستونگ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع شامل ہیں۔یاد رہے کہ اسناد کی تصدیق کیلئے ضلعی تعلیمی آفیسران اساتذہ سے 5000 ہزار روپے کا ڈیمانڈ کررکھی ہے ۔متاثرین اساتذہ کے ترجمان نے سیکرٹر ی تعلیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ محکمے کی توسط سے تخواہوں کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔