تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے بغیر ملکی حالات کو بہتری کی جانب گامزن کرنا نا ممکن ہے : سیف الرحمن بھٹی

گجرات : تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے بغیر ملکی حالات کو بہتری کی جانب گا مزن کرنا ناممکن ہے۔ پوری دنیا میں جس قوم نے بھی جہاں کہیں ترقی کی ہے وہ تعلیم کی بدولت ہی ممکن ہوئی ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سیف الرحمٰن بھٹی نے حلقہ پی پی 112 میں عوامی وفود سے مختلف ملاقاتوں کے دوران کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں جس طر ح محکمہ تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات کیے ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔جن میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیچرز کی بھر تیاں سینکڑوں کی تعداد میں نئے سکول و کالجز کی تعمیر جیسے منصو بے سر فہرست ہیں۔

حکو متیں اکیلے کچھ نہیں کر سکتیں جب تک عوامی تعاون میسر نہ ہو۔ ہم نے خادم پنجاب کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یکسر ہو کر کام کرنا ہے تاکہ ہما را خواب خوشحال پاکستان جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے۔