محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی وطن کی شایان شان تقریب

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : محکمہ تعلیمات بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی کی شایان شان تقریب کا انعقاد ،افسران ،اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا اس موقع پر وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کورنگی سید احمر علی نے دائریکٹر ایجوکیشن مشاہد انور کے ہمراہ پرچم کشائی کی بلدیہ کورنگی کے اسکول کے بچوں نے قومی دھن پر ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ،یوم آزادی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ سرزمین پاکستان امن ،اتھاد اور بھائی چارگی کا قلعہ ہے۔

پاکستان کا برا سوچنے اور اس پر بری نظر دالنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے ہماری بہادر افواج وطن کے دفاع اوردشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے ہمیشہ چاک و چوبند ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے پشت پر کھڑی ہے احمر علی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کرونا وائرس سمیت تمام بحرانوں سے پاکستان کو محفوظ رکھے انہوںنے کہاکہ پوری قوم کشمیری کے آزادی کے لئے متحد ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وادی کے مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیکر کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی دی جائے۔