لاہور : تعلیم کے بغیر قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے لیے خصوصی توجہ دیں تاکہ آج کے یہ بچے کل معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہارنجم الہدی ٰایجو کیشنل کمپلیکس میں چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرطلباء وطالبات والدین اوردیگرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس پر وقار تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سکول ہذاکی ٹیچرصباء صدیق نے سر انجام دیئے تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے روبینہ یوسف نے کیا جبکہ مصباح اشرف نے بارگاہ رسالت مآبۖکے حضورنعت پیش کی اوربچوں نے مختلف تقاریری مقابلے، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی جبکہ پرنسپل کاشف ارشد چوہدری نے مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیااور ڈائریکٹر راشد علی چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سٹاف کے حوصلہ افزائی کی اس موقع پرمہمان خصوصی مسلم لیگی رہنماء و چیئرمین یوسی 266تالاب سرائے رانا احمد سعید،حافظ رانا خالد ،عابد بھٹی ،عطاء اللہ بھٹی ،حافظ اعظم اور مسلم لیگ (ن) PP161لیبرونگ کے جنرل سیکرٹری میاں عامراحمد شیخ جاوانے نرسری تاساتویں کلاس کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈ،سرٹیفکیٹ ،اساتذہ اورسٹاف کو شیلڈاور دیگر انعامات تقسیم کیے۔
جبکہ رانا احمد سعید اور میاں عامر احمد شیخ نے طلباء و طالبات ،والدین اور تقریب کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ آج کے یہ ہونہار طالب علم بچے ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں اس موقع پرپریس کلب مانگا کے صحافیوں کے علاوہ طلباء و طالبات، اساتذہ والدین اورمعزین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔