تعلیم کو فروغ دیکر غربت ، لاقانونیت اور پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ عبدالشکور
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : آقا ایجوکیشنل اکیڈمی گلستان جوہر کے زیر اہتمام تیسرا تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب کا انعقاد ہو ا جس میں سالانہ امتحانات میں کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر رنگارنگ تقریب کے موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغموں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ٹیکنکل بورڈ کراچی عبدالشکور نے کہاکہ آج کا طالب علم مستقبل کا معمار ہے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ تعلیم کو فروغ دیکر ہم پسماندگی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں اور ملک اور اپنے والدین کا نام روشن کریں عبدالشکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ورلڈ گینز ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اور نگزیب سلطان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جس طرح محنت و لگن سے وہ اپنے فیلڈ میں کام کررہے ہیں اس کی مثالی نہیں ملتی اس موقع پر تقریب میں تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں پرنسپل لبنیٰ میمن ،سہیل الرحمن ایڈوکیٹ گل میر آکاش رشید کھوسہ نے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ٹیکنکل بورڈ کراچی عبدالشکورکے ہمراہ اسناد و انعامات پیش کئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com