DC Ziarat lessioning from students of Aryana school
زیارت : آریانہ پبلک ماڈل سکول زیارت میں کلاس ڈیکوریشن اور صفائی کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چئیرمین زیارت سردار میروائس خان تھے ان کے ہمراء کونسلر ناصر خان بھی تھے ۔ڈسٹرکٹ چئیرمین نے ڈیکوریشن کے حوالے سے تمام کلاسسز کا معائنہ کیا اور طلباء کے محنت کو سراہا اور کلاس ڈیکوریشن پر جماعت سوئم کو پہلی جبکہ جماعت چہارم کو دوسری پوزیشن کا درجہ دیا۔
تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہو اتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سکول ٹیچر قاری نعمت اللہ نے حاصل کی اس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار میر وائس خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے بے بعدخوشی ہو رہی ہے کہ زیارت جیسے پیچھے علاقے میں بھی بڑے شہروں کی طرح اعلیٰ تعلیمی ادارہ موجود ہے میں نے زیارت سمیت مختلف علاقوں کے مختلف سکولوں کے دورے کئے ہیں لیکن آریانہ سکول جیسے بہترین ماحول، نظم و ضبط اورصفائی کا ماحول فراہم کرنا کسی دوسرے ادارے میں نہیں دیکھی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آریانہ سکول مستقبل میں بھی اپنے معیار کو برقرار رکیگا اور طلباء کو اسی طرح بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا اور یہ سب کچھ اساتذہ کرام کی دن رات محنت اور یعقوب کاکڑ کی اپنی نگرانی کا نتیجہ ہے۔ خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آریانہ سکول محمد یعقوب کاکڑ نے کہا کہ دراصل میں 2000سے اس پیشے کی بنیاد رکھنا تعلیمی میدان میں مقابلہ مقصود ہیں تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ اپنے بچوں کی بہترین مستقبل ایک بہترین ادارے میں داخل کرایا جائے۔
اس کے علاوہ اساتذہ کرام محمد اکبر صاحب، نادر علی صاحب، قاری نعمت اللہ صاحب، انجینیر قیصر علی صاحب، عبدالحمید صاحب، عبدالخلیق صاحب ود یگر نے بھی خطاب کئے۔ آخر میں بہترین کارکردگی پر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کے مستقبل ہے۔
اسی لئے اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں اور توانائیاں بھی پڑ ھائی پر خرچ کرے آخر میں آریانہ سکول کے انتظامیہ نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔