ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل سونم کپور نے کہا ہے کہ تعلیم مکمل نہ کرنا ایک ایسی کمی ہے جس پر وہ ہمیشہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ سونم کپور نے ایک ایوارڈ تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 12 ویں جماعت کے بعد تعلیم کو خیر باد کہہ کر اداکاری کا آغاز کردیا تھا
جس پر وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں تاہم ادب میں گریجویشن کرنے کے لئے انہوں نے داخلہ فارم جمع کرادیئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ رواں سال اپنا گریجویشن مکمل کرلیں گی۔