تلاش گمشدہ

Usama

Usama

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بچہ گھر سے تعلیم حاصل کرنے گیا لیکن 4 روز سے لوٹ کر گھر نہیں آیا۔ تفصیل کے مطابق اسامہ دلشاد ولد دلشاد حسین محلہ احمد علی اولکھ وارڈ نمبر 7 چار روز اپنے گھر سے جامعہ حبیبیہ تعلیم القرآن میں پڑھنے کیلئے گیا لیکن 4 روز گزرنے کے باوجود گھر لوٹ کر نہ آیا ہے۔

بچے کے والدین کے مطابق بچے نے گرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور اسکن رنگ کی چادر لی ہوئی ہے۔ ذہنی توان بھی بالکل ٹھیک ہے۔ والدین غم سے نڈحال ہیں۔ اگر کسی کو یہ بچہ ملے یا اس کی کوئی خبر ہو تو ان نمبرز پر اطلاع دیں۔
0301-7842794 ، 0301-6977480 ، 0308-8700089