ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) محکمہ تعلیم میں گریڈ 4کی بھرتیاں۔ اندرون خانہ کوٹہ ایم این اے اور ایم پی اے کو دے دیا گیا۔
لیگیوں کے لئے نوکریاں ،غریب صرف درخواستیں ہی جمع کروا سکیں گے تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سمیت دوسرے سرکاری محکموں میں غریب افراد کے لئے روز گار تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم اور دوسرے سرکاری محکموں کو انڈر ٹیبل ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں ایم این اے اور ایم پی اے ہی کریں گے۔
جبکہ ہزاروں بے روز گار نوجوانوں نے پکی نوکریوں کے لئے کئی ہفتے پہلے جمع کروا دی تھیں ۔لیکن انہیں کیا پتہ کہ ان کو سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے کس کس ایم این اے اور ایم پی اے کی منت سماجت کرنی پڑے گی۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ گجرات سرکار کی طر ف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گریڈ چار کی تمام تر بھرتیاں ایم این اے اور ایم پی اے کریں گے۔ اس سے حق دار کو حق ملتا ہے یا نہیں ،آئندہ دنوں میں واضع ہو جائے گا ۔جبکہ سینکڑوں میں نوکریوں دی گئیں تو ہزاروں میں لوگ حکومت مخالف ہو جائیں گے۔