پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ایم پی اے چوہدری شبیر احمد۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز و بوائز ڈگری کالج سرائے عالمگیر، گرلز ڈگری کالج کھاریاں ، ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر اور فیملی اینڈ چلڈرن پارک کھاریاں کے دورے کے دوران کیا۔ اس دورے کے دوران ان کے ساتھ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری،اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی،ڈی ڈی ایچ او سرائے عالمگیر ڈاکٹر ممتاز ،شیخ حفیظ چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں، حاجی جاوید کھاریاں،خان اسلم، ملک بشارت ، راجہ خرم سرائے عالمگیر و دیگر شامل تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ موجود ہسپتالوں کو وسیع اور مستحکم بنایا جار ہاہے۔ ہم نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار دونوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لئے میکانزم بنایا ہوا ہے تاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے تعمیر ہونے والے پراجیکٹ ہرلحاظ سے بہترین ہوں۔ کالجز اور ہسپتالوں کی تعمیر سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور عوام کو سستی تعلیم اور معیاری علاج فراہم ہوگا۔