کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کا ڈاکٹر مسکین شاہ اور ڈاکٹر محمد زادہ کے ہمراہ SSPویسٹ پیر محمد شاہ سے ملاقات۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تعلیم کے فروغ ،صحت کی بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب سلطان نے SSPویسٹ پیر محمد شاہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قیام امن کے ساتھ پر سکون ماحول کا قیام پیر محمد شاہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔
اس موقع پرSSPویسٹ پیر محمد شاہ نے پیش ایمبیسڈر کی جانب سے شہر میں تعلیم ،صحت اور صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہاکہ اسپورٹس کی سرگرمیاں قیام امن کے لئے مفید اور کارآمد ثابت ہورہی ہیں اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے اشتراک سے 15نومبر 2016ء کو نیشنل موزیم کراچی میں تعلیم ،صحت اور اسپورٹس میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر وفد نے پیش ایمبیسڈر کی جانب سے SSPویسٹ پیر محمد شاہ کو سوارڈ آف آنر اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔