عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں، معراج الہدیٰ

 Meraj ul Huda

Meraj ul Huda

مکلی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدی صدیقی نے نور فائونڈیشن اسکول ٹھٹھہ میں منعقد عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام اب موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں، انکی نظریں اب جماعت اسلامی پر ہیں اور آئندہ ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھاری مینڈٹ ملے گا

ملک کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو وزیر اعظم بنایا جائے، ہماری حکومت آنے پر ہم ملک سے امیر و غریب کا فرق ختم کر دینگے اور دونوں کے بچے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، تقریب سے الطاف ملاح مولانا عطا الرحمٰن بلوچ، عمر سرائی، مجے دسموں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔