اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کا تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا اعلان ۔ مریم نواز مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رضا کارانہ طورپر متحرک ہو گئیں۔ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے ایف جی ماڈل اسکول ایف ایٹ تھری اسلام آباد کا دورہ کیا۔
مریم نوازنے کلاس رومزکا جائزہ لیا اور بچوں سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے اسکول کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کھیل کے میدان اور لائبریری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ تعلیمی اداروں کے تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔