محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی میں آج جشن آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد ہو گا

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی شایان شان تقریب (آج) مورخہ 13اگست 2016ء بروز اتوار ،ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگا ،جس میں اسکولوں کے بچے اور بچیاں ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرینگے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو ہونگے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی نے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر تیاں مکمل کرلیں ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر