قصور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے جتنے بھی وسائل درکار ہوں گے ،فراہم کریں گے ۔
وزیراعلی پنجاب سینیٹ کےسابق ڈپٹی چیئر مین ملک محمد علی کھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے قصور کے نواحی گاؤں پہنچے، واپسی پر انہوں نے اپنا ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتار ااور مقامی بھٹے پر چھاپا مارا۔
ان کا کہناتھاکہ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم دلانا قومی مشن ہے، جووالدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں گے انہیں 2 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔