کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کرپشن کے الزام میں 11 افسران کو معطل کردیا ہے۔ ترجمان سینئر وزیر تعلیم کے مطابق سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کرپشن کے الزام میں ملوث محکمہ تعلیم لاڑکانہ کے 11 افسران کو معطل کر دیا ہے۔
معطل کئے جانے والوں میں 19 گریڈ کے تین افسران بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق معطل کیے جانے والے افسران پر کروڑوں روپے کے غبن کے الزامات ہیں اور معطل کئے جانے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔