بدین (عمران عباس) محکمہ تعلیم بدین اور این سی ایچ ڈی بدین کی جانب سے اساتذہ کی عظمت کے عالمی دن کے حوالے سے تعلقہ ایجوکیشن آفیس میں سلام ٹیچر ڈے کے عنوان سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں مختلف اسکولز کے اساتذہ، سپر وائزرز اور این سی ایچ ڈی کے افسران نے شرکت کی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ای او سید عمران شاہ، ڈسٹرکٹ مینیجر این سی ایچ ڈی امتیاز حسین رند، ڈی ڈی او پرائمری صالح کوریجو، عبدالقادر میمن، ای ڈی پی ایم این سی ایچ ڈی اشفاق میمن، مسعود احمد کلہوڑو، غلام مصطفیٰ سومرو، فھیم خواجہ، ایاز عباسی، نازیہ قاضی اور دیگر اساتذہ نے اساتذہ کی محنت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں اساتذہ کے باشعور کرادر کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ استاد مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع بدین میں تعلیم نے جو ترقی کی ہے اس میں بڑا کردار این سی ایچ ڈی کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ این سی ایچ ڈی کی جانب سے ہر سال داخلا مہم ، خواندگی کا دن، اساتذہ کی عظمت کا دن اور رضاکاروں کا دن جیسے پروگرام بھی منعقد کیئے جاتے ہیں جس کے باعث دیہاتوںمیں اساتذہ کی ہمت افزائی ہوتی ہے۔۔۔۔۔