کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود قائد آباد خلد آباد جنرل سیکریٹری مختار احمد، چیئر پرسن شمیم اختر اور فنانس سیکریٹری صوبیہ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ صفورا اور دیگر مقامات پر دہشت گردی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تسلسل کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی سے عوام خوف زدہ اور پریشانی میں مبتلا ہیںانہوں نے مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے ان واقعات کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن سازشی عناصر کا مقصد دہشت گردی اور انارکی کے خاتمے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے ترتیب دیئے گئے۔
مشترکہ قومی ایکشن پلان پر جاری اقدامات کو سبو تاز کرنا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے سرگرم ہے پاکستان کے عوام متحد ہو کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے تنظیم فلاح و بہبود کے رہنمائوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہاکہ شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے حکومت اور عوام متحد ہوکر کام کریں تو مثبت نتائج برآمد ہونگے عوامی مسائل پر پوائنٹ اسکورنگ کے لئے سیاست چمکانے کے بجائے مسائل کے حل کے لئے بھی متحد ہوکر اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ شعور اور قلم کی طاقت کے ذریعے کرنے کا عزم کیا جائے اور دہشت گردی خونریزی اور انسانی جانوں کو زندگی سے محروم کرنے والے کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ایک متحد قوم بن جائیں رہنمائوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے دن اب گنے جاچکے ہیں قوم پر عزم اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔