تعلیم کے حصول کے ساتھ صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکتا ہے، نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ تعلیم اور کھیل میں دوہرا معیار ہمارے ملک کے ٹیلنٹ کو دیمک کی طرح چانٹ رہی ہے اگر دہرے معیار کا خاتمہ کردیا جائے تو ہر شعبے میں ہمارے بچے اپنے جوہر کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ہمارے ملک میں لاکھوں ملالہ یوسف زئی اور اورنگزیب سلطان موجود ہیں جو اپنے ملک میں تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملک کا نام دنیا میں سنہرے حرفوں میں لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بس ان کی سرپرستی اور ان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کیزیر اہتمام CAAاسپورٹس گرائونڈ پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ایسٹ منی اولمپکس کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خالد لطیف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد عادل، ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز، انفارمیشن افیسر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی محمد ارشد ،کیپٹن ریاض علی مہر ،فیضا ابو بکر ٹائفون، سعید عالم ،معراج الحق ،اظہر سعید اور دیگر موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ منی اولمپکس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تمام زون جن میں شاہ فیصل زون ،گلشن اقبال زون، جمشید زون اور کورنگی زون کے مختلف شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ،طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی اولمپکس میں منعقدہ مختلف کھیلوں میں ہزاروں شائقین کھیل نے حصہ لیا اور بچوں کی صلاحیتوں پر انہیں بھر پور داد دی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے ساتھ صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکتا ہے ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیل کے شعبوں کو بھی ترقی اور ان کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے نوجوان گینزورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو علم کے فروغ کے ساتھ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔اس موقع پر تقریب کے منتظم اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے بانی گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے ڈسٹرکٹ منی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تعاون پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی ،بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان، میونسپل کمشنر کمال مصطفی اور تمام اسٹنٹ کمشنرز صاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے تقریب کے اختتام پر منی اولمپکس میں نمایاں کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے انعامات و اسناد تقسیم کئے۔