تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ برمنگھم میں لائبریری کا افتتاح کریں گی

Malala

Malala

برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم تعلیم کے فروغ کیلئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ برمنگھم میں لائبریری کا افتتاح کریں گی۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ کتاب کی طاقت سے انسانی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں تعلیم اور کتاب کا ذکر ہو وہاں ملالہ کا نام نہ لیا جائے یہ کیسے ممکن ہے۔

برمنگھم میں ایک سو اٹھاسی ملین پاونڈ مالیت سے بننے والی جدید لائبریری کی افتتاحی تقریب کیلئے ملالہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ جدت سے بھرپور اس پبلک لائبریری کا افتتاح ملالہ کریں گی۔ لائبریری کی افتتاحی تقریب تین ستمبر کو ہوگی۔ ملالہ لائبریری کے شیلف میں آخری کتاب بھی رکھیں گی۔ ملالہ کو لائبریری کی رکنیت بھی دی جائیگی اور انکے نام کی یادگاری تختی بھی لائبریری میں نصب کی جائیگی۔