لاہور (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر) برہان الدین نے کہاہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے،رانا مشہود پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں،قاسم ضیاکی طرف سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی درخواست ہیڈکوارٹر کو بھجوا دی، نندی پور پاور پراجیکٹ کی انکوائری راولپنڈی نیب کر رہا ہے۔
ڈی جی نیب پنجاب میجر (ر) برہان الدین نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہیں ،رانا مشہود پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔ انہوں نے نندی پورپاور پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ راولپنڈی نیب نندی پور پاور پروجیکٹ کی انکوائری کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی طرف سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی درخواست ہیڈکوارٹر بھجوادی گئی ہے جبکہ آئندہ پیشی پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔