سبی ( محمد طاہر عباس) محکمہ تعلیم سبی میں این ٹی ایس کی میرٹ لسٹوں میں سنگین قسم کی بے ضابطگیاں اخبارات میں سبی ڈسٹرکٹ میں 94 سے زائد پوسٹیں ظاہر کی گئیں لیکن تعیناتی کے آرڈر گنتی کے چند من پسند افراد کو دیکر باقی پوسٹوں پر استادی دکھا دی گئی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر نظر انداز کیے جانے والے قابل اور لائق امیدوار سراپا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق تقریبا کچھ ماہ قبل این ٹی ایس کے ذریعے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح سبی میں بھی ٹیسٹ و انٹرویو لیے گئے جہاں لائق اور قابل امیدواروں نے اس بات کا اطمینان ظاہر کیا کہ اب تو میرٹ پر نوکریاں ملیں گی لیکن امیدواروں کی یہ خام خیالی تھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی نے میرٹ لسٹوں نے ایسی سنگین بے ضابطگیاں کیں کہ امیدوار انگشت دندان رہ گئے ڈپٹی کمشنر سبی نے جب کامیاب امیدواروں میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کیے تو یہ دیکھ کر شدید حیرانگی ہوئی کہ تعیناتی کہ لیٹر انہیں دیے گئے جنہیں سرے سے کچھ آتا ہی نہیں تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا کہ جب اہل امیدوار نے اپنی حق تلفی ہونے پر شدید احتجاج کیا اور تقریب کا بائیکاٹ کرکے باہر نکل آئے ڈپٹی کمشنر نے جب یہ صورتحال دیکھی تو انہوں نے سختی سے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو کہا کہ آپ سب کو اپیل کا حق حاصل ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوتاہی اور حیر پھیر ظاہر ہوئی تو اس بات کا سختی سے نوٹس سے لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے اہل اور قابل امیدواروں کو بھرتی کرنے کا یہ پہلا مرحلہ تھا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بیروزگار نوجوان نسل کو اس طرح مایوس نہیں کریں گے اور حق داروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔