تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کاہنر بھی ضروری ہے، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

لاڑکانہ (جیوڈیسک) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کاہنر بھی ضروری ہے کیونکہ یہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں لاڑکانہ شہر کے اسکولوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں کمپیوٹرز کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ گزشتہ سال جن طلباو طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی تھی، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کمپیوٹر دیئے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین واساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں، مجھے امید ہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت کر کے اس ملک کا نام روشن کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سے پہلے گورنمنٹ گرلز کالج اورگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لاڑکانہ میں کمپیوٹر لیب کیلئے کمپیوٹر ز فراہم کر چکے ہیں، کاپی کلچر کو ختم کرنے کیلئے اساتذہ، والدین اور شاگرد اپناا پنا کردار ادا کریں، اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات میں پچاس سے زائد کمپیوٹر تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لاڑکانہ ریجن رضیہ بیگم پٹھان نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات،اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی۔