رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کے سینئر رکن ممتاز بیگ نے برطانوی فلاحی تنظیم بکس ایبروڈ کی جانب سے آمدہ کرائسٹ چرچ سکول یوحناآبادمیں روٹری کلب کے ذریعہ کتابوں کی تقسیم کے موقع پر کہا کہ تعلیم کے بغیرمعاشرہ جنگل ہے۔ سکولوں ،کا لجوں، مدرسوں کے مستحق طالب علموں کو کتابیں عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے صاحب ثروت لوگوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔مہمان خصوصی رئیس نیازاحمد چاچڑ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم والدین پرفرض ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکول انیل انورنے کہا کی اچھی کتابیں اور علم حاصل کرنے سے ہی آنے والی نسل وطن عزیز کا مستقبل روشن بنا سکتی ہیں انہوں نے کتابیںفراہم کرنے پر بکس ایبروڈ اور روٹری کلب کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے روٹری کلب کے ناصر محمود لالہ ،کرائسٹ چرچ کے انور شاہداورافضل خان نے بھی خطاب کیا۔بہترین کارکردگی دکھانے پر بچوں شہروز رشید، ذوہا نور، عمیروارث، شمروزرشید،ریبارفاقت میںروٹری کلب کی طرف مہمان خصوصی رئیس نیاز احمد چاچڑ نے بچوں میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ٹیچر سارہ انور،زاہدہ انعام ودیگر موجود تھیں۔
John Abad Christchurch School Books Distributed Ceremony