کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم محمد نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ کوئی بھی طلبہ جماعت اگر تعلیم کے مسائل یا تعلیمی اصلاحات کے لئے کل جماعتی اجلاس بلائے تو اس کو چاہیے کہ طلبہ جماعتوں کا مدعو کرے، سیاسی رہنمائوں سے سیاسی معاملات گفتگو ہو سکتی ہے۔
تعلیم کے حوالے سے طلبہ جماعتوں کو دعوت دی جاتی تو وہ زیادہ پر اثر ہوتی، سیاسی رہنمائوں کی موجودگی میں طلبہ مسائل پر گفتگو نہ کی جا سکی، انجمن طلبہ اسلام عنقریب تعلیم دوست کانفرنس کا انعقاد کریگی ، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر تعلیم سے درخواست ہے کہ صرف جامعات کے جلسہ اسناد میں نہ جایا کریں بلکہ کسی اور دن بھی کسی تعلیمی ادارے کا چکر لگا لیا کریں اور وہاں کے بگڑتے حالات پر توجہ دیں۔
انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں انجمن طلبہ اسلام کراچی کی جانب سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میںکارکن اور امین ٹیسٹ بھی لئے جائینگے۔
اس تربیتی ورکشاپ سے پہلے کراچی ڈویژن ک کی جانب سے اضلاع کا دورہ بھی کیا جائے گا۔اس اجلاس میں نبیل مصطفائی، سیف الاسلام، بابر مصطفائی ، ر اویس صدیقی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔