تعلیم شامی بچوں کا بھی بنیادی حق ہے : ملالہ یوسف

Malala Yousuf

Malala Yousuf

نیویارک (جیوڈیسک) ملالہ یوسف نے کہا ہے کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تعلیم کی فراہمی شام کی صورتحال سے متاثرہ بچوں کا بھی بنیادی حق ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث لبنان آنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے 175 ملین ڈالر درکار ہیں۔ رقم جمع کرنے کی مہم میں ملالہ یوسف زئی بھی پیش پیش ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے عالمی رہنمائوں سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تعلیم کی فراہمی شام کی صورتحال سے متاثرہ بچوں کا بھی بنیادی حق ہے۔

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے تعلیم گورڈن برائون نے شامی بچوں کی تعلیم کیلئے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لبنان میں شامی بچوں کو تعلیم دینے کے لئے سکولوں کو 3 شفٹوں میں کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے تعلیم گورڈن برائون کو تعلیم کے لئے ایک ملین ڈالرز دیئے گئے ہیں۔