سرائے عالم گیر (تحصیل رپورٹ ) تعلیم کے ساتھ تربیت کا فقدان تعلیمی ادروں پر سوالیہ نشان ہے۔ تعلیمی اداروں کو صرف ڈگریوں پر توجہ نہیں بلکہ اچھے اخلاق و کردارپر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہو گئی تا کہ آنے والے وقت میں اچھے مسلمان اچھے پاکستانی اور مفید شہری میسر ہوں۔
ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے مقامی سکول ایم اسماعیل پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے پروگرام میں خطاب کے دوران کیا اور کہا بابائے قوم محمد علی جناح نے سچ فرمایا تھا تھا کہ پاکستان کے لئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
پرنسپل محمد انعام الحق مرزا نے سکول ہزا کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ایم اسماعیل پبلک سکول کے طالب علم دینی اور دنیاوی کسی بھی تعلیمی اداے کے طلبہ سے پیچھے نہیں انہوں نے کہا ہم فروغ تعلیم کے لئے دن رات کوششاں ہیں۔
انہوں نے کہا ہمارے سکول میں کسی بھی قسم کی کوئی تفریق نہیں غریب امیر سب برابر ہیں یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہیں ، انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قومی ترانے پر یہ باوقار تقریب اختتام پیزیر ہوئی۔