کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پڑھا لکھا اور خوشحال پاکستان کا عزم لیکر فروغ تعلیم اور عوامی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے سفر پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہنی دھرتی اسکول گرین ٹائون کے طلباء و طالبات میں یونیفارم اور درسی کتب کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسکول کے پرنسپل محبوب الہی ،جاوید بٹ ،ملک حنیف ،رانا اقرار ،غلام باری،عمران گجر ،صابر شاہ اور حماد انور محسود نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عصمت انور محسود نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اس میں کسی قسم کا تعطل نہ آنے دیں اپنے علم کو پروان چڑھا کر دنیا میں اپنے ملک ،شہر ،مادر علمی اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کریں انہوں نے کہاکہ تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے دنیا کی ہر جنگ میں فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔
عصمت انور محسود نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ علم کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اسکولوں کو آباد کرنا ہوگا تابناک مستقبل کے لئے علم انتہائی ضروری ہے بعد ازاں عصمت انور محسود نے 200 بچوں میں یونیفارم اور مختلف کلاسوں کے مکمل کورس طلباء و طالبات میں تقسیم کئے۔