لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن دوسرے بھی جاری رہا کنونشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبا شریک ہیں کنونشن کے پہلے روز ماہرین تعلیم و اسکالرز نے مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی ممتاز سکالر علی مرتضی ٰ زیدی صاحب نے آئی ایس او پاکستان کی سالانہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈلیڈر شپ سے شریک سینکڑوں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے لئے دور حاضر میں ڈگریوں کے حصول کے ساتھ ساتھ کردار سازی ضروری مرحلہ ہے جس کے لئے اپنی عادتوں کو بدلتے ہوئے اپنے طرز عمل اور گفتگو دونوں میں سچائی لانا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال نے ہر دنیا میں ہر شخص کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔
اہم یہ ہے کہ ہم اپنی صلاحتیوں کا ادراک کرتے ہوئے کس طرح سے منزل کی طرف بڑھتے ہیں ۔جب ہم صلاحیتوں کا ادراک نہیں کرتے تو وقت سے پہلے دماغی طور بوڑھے ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے توجہ اور محنت کی مدد سے صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے انہوں نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ دوسروں کی بہتری کے لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ خود کو بہتر بنائیں جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو پہنچاتے ہوئے مسلسل اور منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے امور کو انجام دیں ۔انہوں نے تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرسیپشن یا طرز فکر کو مثبت بنانا انتہائی اہم عمل ہے نیگٹو پرسیپشن سے زندگی میں مشکلات اضافہ ہوجاتا ہے اس لئے مثبت خیالات کا ذہن میں لانا اور امور کے بارے میں مثبت سوچنا اور تصور کرنا ہے صلاحیتوں کے ادراک کے بعد طرز فکر میں منفی خیالات کو ختم کردینا چاہئے اور مثبت خیالات کو بڑھائیں سید شوکت شیرازی نے تعلیمی کنونشن میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سوسائٹی ہرگز ترقی نہیں کر سکتی جس میں وسعت نہیں ہوتی جس معاشرہ میں توحید کو زندہ قوت کے طور پر لیا جاتا ہے وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے ۔کسی بھی کامیابی کے لئے اپنے اہداف واضح کرنے کے بعد جذبہ سے منزل کی طرف گامزن رہنا چاہئے اس سے معاشرے میں سود مند اور لیڈر افراد پیدا ہونگے۔
اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس کا کہنا تھا کہ ملک خداداد پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں نوجوان طبقہ علم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد طلبہ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے بارے میں آگاہ کرنا اور کیرئیر گائیڈنس دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلبہ کی ضروریات کو پیش نظر رکھا ہے اور یہ کنونشن ہر سال طلبہ کو جدید تعلیم کے حصول کا اشتیاق دلانے کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے ایجوکیشن اینڈلیڈر شپ کانفرنس آئندہ روز بھی جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں طلبہ شریک ہیں۔