کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے جب کہ میری رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حالات کے مدنظر سندھ میں کئی مرتبہ تعلیمی پلان کو تبدیل کیا ہے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد این سی او سی نے ایک بار پھر کئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ بھی آج کیا جائے گا۔