اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے تعلیمی اداروإں میں بڑھتے کورونا کیسز کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس 5 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں رواں تعلیمی سال کی نصابی سرگرمیوں، آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات اور تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔