پوران (نمائدہ خصوصی) آج تعلیمی ادارے سندیں ، ڈپلومے ، ڈگریز تو دے رہے ہیں مگر علم نہیں ،جب تک تعلیمی ادارے اپنے منشور میں علم شعور اور تربیت شامل نہیں کرتے تب تک مقاصد اسلامی جموریہ پاکستان حاصل نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار چیرمین ایم اسماعیل پبلک سکول رجسٹرڈ پوران ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقد تقریب میں کیا اور کہا اللہ پاک کے پیارے نبی صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے کہ علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے۔
فرمانِ مصطفےٰ صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کی روزنی میں علم کی اہمیت و افادیت بھی واضع ہوتی ہے اوریہ بات بھی ثابت ہوتی ہے علم سے مراد صرف دینی علم نہیں بلکہ دنیاوی علوم بھی شامل ہیں ، ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہاکچھ تعلیمی اداروں نے ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت ترقی دی حتیٰ کہ سائنس اور ٹیکنالوجیمیں ہم نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، دینی تعلیم میں بھی ہماری مثال لاجواب ہیں یعنی ہم نے دین کے معاملے میں امامت حاصل کر لی مگر افسوس آج ہمارا قاری عربی ، قرآن و حدیث پڑھا رہا ہے مگر ایک انگریزی میں لکھا خط نہیں پڑھ سکتا۔
دوسری جانب ہماری بدنصیبی کہ ہم نے انجیئر، ڈاکٹر ، وکلاء وغیرہ تو بنا لئے مگر ان صاحبان کو اگر جنازہ پڑھانا پڑھ جائے تو بے بس ہو جاتے ہیں ، ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا یہ سب دوریاں ہی معاشرے کے بگاڑ کا سبب ہیں، انہوں نے کہا ہمارے تمام سمائل کا ایک ہی حل ہیں ‘ نظام ِ مصطفےٰ صلی الہ علیہ وآلہ وسلم’انہوں نے کہا سیرت النبی ۖ کو سلیبسمیں شامل کیا جائے تو ملک پاکستان میں حقیقی امن پیدا ہوگا،انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔محمد انعام الحق مرزا ایکٹنگ پرنسپل ایم اسماعل پبلک سکول نے اپنے بیان میں کہا تعلیم کے معیار پر سمجھوتے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔