تعلیمی اداروں میں پر امن تعلیمی کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے :زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور (خصوصی رپورٹ) متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کا ایک اہم اجلاس جمعیت طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میںامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ISO) ،المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان، اسلامی تحریک طلبہ ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلبہ اسلام ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، ایم ایس ایف، پی ایس ایف اور جمعیت طلبہ اسلام کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ کو متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کا صدر منتخب کیااور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر پر بنائے عہدہ سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

اس موقع پر نو منتخب صدر متحدہ طلبہ محاذ اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے طلبہ ہی ملک کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیم میں اداروں میں تشدد اور عدم برادشت کے کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

طلبہ مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے طلبہ تنظیموں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ تعلیمی ادارے علم، امن و آشتی کے مراکز ہیں ان کے اندر تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ۔ طلبہ کے حقوق کی جد وجہد کے لئے تمام طلبہ تنظیمیں ایک نقطے پر متفق ہیں ۔دریں اثناء تعلیمی حلقوں اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے زبیر حفیظ کا متحدہ طلبہ محاذ کا صدر منتخب ہونا نیک شگون قرار دیا۔

03345019016: