تعلیمی اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے: محمد زبیر حفیظ
Posted on May 7, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, لاہور
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ، امتحانات کے دوران ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں طلبہ و طالبات گرمی کی شدت کی وجہ سے بے ہوش ہو رہے ہیں ، الیکشن سے قبل کئے گئے وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کالجز کی طلبہ کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران سینٹرز میں لوڈ شیڈنگ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، تعلیمی اوقات کار میں تعلیمی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ طلبہ کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کے مستقبل سے کھیلنے کا مقصد قوم سے ایک گھنائونا مذاق ہے۔
طلبہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، طلبہ و طالبات کو گر می کی شدت میںامتحانات دینا مشکل ہو رہے ہیں ،لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبہ و طالبات کے پیپرز خراب ہو رہے ہیں اور اس وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت تعلیمی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.