اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی موجودگی میں تعلیمی اداروں کے کھولے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، صدارت شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دیئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے لیے ماڈل ایس او پیز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں نافذ کئے جائیں گے، ایس او پیز اور تعلیمی ادارے و مدارس کھولنے کے لیے بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس جولائی کے آغاز میں طلب کیا جائے گا۔
دریں اثنا ڈائر یکٹر جنرل فیڈرل گو رنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیو شنز میجر جنرل محمد اصغر نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 11 ملین (ایک کروڑ دس لاکھ) کا چیک پیش کیا۔