کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان سے درجنوں خود کش بمباروں کی پاکستان میں داخل ہونے کی حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پاک فوج کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی بندش ‘جامعہ ‘ کالجز ‘ اسکولز اور اہم تنصیبات پر خصوصی سیکورٹی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات و اقدامات شہریوں کے تحفظ کیلئے لازم و ناگزیر اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کی حب الوطنی و فرض شناسی کا ثبوت ضرور ہیں مگر دہشتگردوں کے خوف سے معمولات زندگی کو معطل کرنے کی بجائے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ اور دہشتگردوں ‘ ان کے سرپرستوں ‘ سہولت کاروں و ہمدردوں کا کڑا احتساب ضروری ہے کیونکہ دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات دہشتگردوں کا خوف حاوی و مسلط ہونے کی علامت اور دہشتگردوں کی برتری کا ثبوت ہے اور سیکورٹی اقدامات کے باوجود دہشتگردوں کے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے میں کسی بھی کامیابی اداروں کی نا اہلی کو ثابت کرتی ہے اسلئے حفاظتی انتظامات و اقدامات کیساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بلا تفریق و جانبداری تیز رفتار آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے معاون کاروں و سرپرستوں سمیت ان کے تمام ہمدردوں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے خواہ اس کیلئے جنرل راحیل شریف اور عدلیہ کو پارلیمنٹرین کی قربانی دینی پڑے یا پارلیمنٹ کی کیونکہ ملک و قوم کے محفوظ مستقبل سے زیادہ حیثیت و اہمیت کسی کو حاصل نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے میجر جنرل اظہر صالح کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف ‘ میجرجنرل شاہین کو آئی ایف سی کے پی کے ‘ میجر جنرل طارق جاوید کو ڈی جی ایس پی ڈی ‘میجر جنرل آفتاب کو ڈی جی پرسنل ایڈ منسٹریشن ‘میجر جنرل ارشاد کو ڈی جی پی پی اینڈ اے جبکہ میجر جنرل خالد محمود کو ڈی جی پی ایم او تعینات ہونے اور میجر جنرل ریحان باقی کو ڈی جی الیکٹریکل میکینکل کور‘میجر جنرل عامر کو ڈی جی آئی ٹی ڈی ‘ میجر جنرل اختر ستی کو جی او سی 26میگنائز ڈوےژن ‘ میجر جنرل سعید ناگرہ کو جی او سی ایک سوچودہ ڈویژن اوکاڑہ میجر جنرل امجد علی خان کو جی او سی 35بہاولپور بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کے دفاع کو جس فرض شناسی ‘ حب الوطنی ‘ عزم و حوصلے اور ایثار و قربانی کے ذریعے مستحکم بنایا ہے اس پر پوری قوم محافظان پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم کو اس بات کا یقین ہے کہ افواج پاکستان بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑکر قوم کے مستقبل کو محفوظ و پر امن بنانے میں قابل فخر کامیابی حاصل کرلیں گی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی اور کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ افواج پاکستان اور آرمی چیف کی حب الوطنی ‘فرض شناسی ‘ عزم و حوصلہ اور عوام دوستی مثالی و قابل فخر ہے اور قوم کو یقین ہے کہ فوج بہت جلد وطن عزیز سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ فوج کی کاوشوں سے ملک میں بڑی حد تک امن قائم ہوچکا ہے جبکہ کراچی کے حالات بھی بہتری کی جانب آنے سے قومی معیشت کی زبوں حالی میں کمی واقع ہورہی ہے مگر دہشتگردی ‘ لاقانونیت اور عوام کے جان و مال کو خطرہ صرف کراچی کے شہریوں کو ہی نہیں ہے بلکہ وطن عزیز کے ہر علاقے کا ہر شہری ان خطرات سے دوچار ہے اسلئے آرمی چیف کراچی کے علاوہ سندھ و پنجاب کے دیہی علاقوں کے عوام کو غلام بنانے والے استحصالیوں ‘ عوام کو حقوق سے محروم کرنے والے جابروں اور عوام کو جان و مال کے ساتھ عزت و آبرو سے بھی محروم کرنے والوں سے محفوظ بنانے کیلئے بھی اقدامات کریں کیونکہ فوج صرف کراچی کی نہیں پورے پاکستان کی فوج ہے اور جنرل راحیل شریف افواج پاکستان کے سربراہ ہیں۔